اباسین خبر

اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو کا وزن میں کمی پر ردعمل، بیماری کے باعث خوراک محدود ہونے کا انکشاف

اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو کا وزن میں کمی پر ردعمل، بیماری کے باعث خوراک محدود ہونے کا انکشاف

 نیویارک( شو بز ڈیسک)ساؤتھ کی معروف اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے اپنے وزن میں نمایاں کمی سے متعلق مسلسل سوالات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زیادہ کھانا نہیں کھا سکتیں۔39 سالہ اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم ما انتی بنگارام کی پروموشن کے دوران اپنی آٹو امیون بیماری مایوسائٹس کے ساتھ جدوجہد کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ بیماری کی وجہ سے انہیں دو سال تک فلمی سرگرمیوں سے وقفہ لینا پڑا، اور اس دوران ان کی خوراک بھی شدید طور پر متاثر ہوئی۔سمانتھا کے مطابق کھانا ان کے لیے ایک حساس معاملہ بن گیا تھا، کیونکہ بعض غذائیں ان کے معدے کو متاثر کرتی تھیں جس سے ان کی بیماری دوبارہ متحرک ہو جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ان کی خوراک انتہائی محدود اور سادہ ہو گئی، جس کے باعث ان کے وزن میں نمایاں کمی آئی۔