ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔گزشتہ روز اداکار نے اپنی ایک شرٹ لیس تصویر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تصویر میں سلمان خان ایک نیم تاریک کمرے میں صوفے پر آرام کرتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ ان کی فٹنس اور جسمانی ساخت نے مداحوں کو متاثر کیا۔تاہم اس بار صرف تصویر ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ لکھا گیا کیپشن بھی خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔ سلمان خان نے اپنے پیغام میں لکھا:“انسان دو طریقوں سے اکیلا ہوتا ہے، ایک جب وہ خود تنہائی کا انتخاب کرے، اور دوسرا جب کوئی اس کے ساتھ رہنا نہ چاہے۔ اب آگے آپ خود سمجھ جائیں کہ کیا کرنا ہے۔”اداکار کے اس گہرے اور پراسرار پیغام نے سوشل میڈیا صارفین کو مختلف انداز میں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے، جبکہ مداح اس بیان کو ان کی ذاتی زندگی اور جذباتی کیفیت سے بھی جوڑ رہے ہیں۔پوسٹ پر ہزاروں لائکس اور تبصرے کیے جا رہے ہیں، اور سلمان خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں۔
سلمان خان کی شرٹ لیس تصویر اور پراسرار کیپشن نے مداحوں کو سوچ میں ڈال دیا
2 دن قبل