سلمان خان نے پہلی بار باپ بننے کی خواہش کا کھل کر اظہار کر دیا
Oct 14, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنی اولاد کی خواہش سے متعلق گفتگو کرکے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔سلمان خان نے فلمساز کرن جوہر کے مشہور پروگرام ’’کافی ود کرن‘‘ کے نویں سیزن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی، خاندان اور باپ بننے کی خواہش کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔گفتگو کے دوران اداکار نے اپنی اولاد کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے زندگی میں خاندان، محبت اور اپنے پیاروں کی رفاقت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔سلمان خان طویل وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر اس پروگرام میں شریک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہ شو کے چوتھے سیزن میں اپنے والد سلیم خان کے ساتھ نظر آئے تھے۔