سلمان خان کا نیا گھر بنانے کا فیصلہ

سلمان خان کا نیا گھر بنانے کا فیصلہ

Jun 29, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)سلمان خان نے باندرا میں اپنے خاندان کے لیے نئی رہائش گاہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ ان کی زندگی سے متعلق متنازع فلم کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگسی کے معاملے پر قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، سلمان خان کو باندرا میں چھ منزلہ رہائشی عمارت کی تعمیر کی اجازت مل گئی ہے، جو مستقبل میں خان خاندان کی نئی رہائش گاہ بن سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق، مہاراشٹرا ساحلی زون انتظامی اتھارٹی نے 16 جون کو اس منصوبے کی منظوری دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نئی عمارت کے لیے زمین سلمیٰ خان کے نام پر خریدی گئی تھی، جبکہ وہاں موجود دو منزلہ پرانی عمارت کو غیر محفوظ قرار دیے جانے کے بعد گرا دیا گیا۔یہ نیا منصوبہ گیلیکسی اپارٹمنٹس کے قریب واقع ہے، جہاں خان خاندان 1974 سے مقیم ہے۔