نئی دہلی( شو بز ڈیسک) نئی دہلی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے نئی فلم ’’کالا ہرن: دی بیٹل فار جسٹس‘‘ کی ریلیز روکنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔اداکار کی قانونی ٹیم کے مطابق فلم کے میکرز نے ان کی شخصیت اور تشہیری حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کی ہے، جس سے ان کی عوامی شناخت کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم کے ابتدائی پوسٹر میں ایسے اشارے اور عناصر شامل ہیں جو اداکار کی شخصیت سے مشابہت رکھتے ہیں، جس سے ناظرین کو گمراہ کن تاثر مل سکتا ہے۔قانونی ٹیم نے نشاندہی کی ہے کہ پوسٹر میں دکھایا گیا کردار ایک ایسے بریسلٹ سے مشابہ بریسلٹ پہنے ہوئے ہے جو سلمان خان کے مشہور فیروزی رنگ کے بریسلٹ سے ملتا جلتا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ فلم کے بعض مناظر اور کرداروں کے ذریعے اداکار کو بغیر اجازت اس پروجیکٹ سے جوڑا جا سکتا ہے، جبکہ درخواست میں کالے ہرن کے شکار سے متعلق مقدمے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جس کے بارے میں مؤقف ہے کہ اس سے ان کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔
سلمان خان کا نئی فلم کی ریلیز روکنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع، شخصیت کے حقوق کی خلاف ورزی کا مؤقف
واپس خبروں پر
Category:
تفریح