سلیم خان کو ’راج کپور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ مل گیا
Sep 11, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اسکرین رائٹر سلیم خان کو ’راج کپور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا، تاہم وہ تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔ ممبئی میں منعقدہ 62ویں مہاراشٹرا اسٹیٹ فلم ایوارڈز کی تقریب میں ان کی اہلیہ اور اداکارہ ہیلن نے ان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایوارڈ وصول کیا۔اس موقع پر ہیلن نے سلیم خان کی صحت سے متعلق مداحوں کو خوش آئند اطلاع بھی دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سلیم خان کی طبیعت اب کافی بہتر ہے اور وہ مضبوط ہیں۔