سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی سرجری، واپسی میں 3 ماہ لگنے کا امکان
Oct 8, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( شو بز ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی سرجری لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں کامیابی سے کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق سعدیہ اقبال کچھ عرصے سے گھٹنے کی تکلیف کا سامنا کر رہی تھیں، جس کے باعث ان کا آپریشن کرنا پڑا۔سرجری کے بعد قومی اسپنر ڈاکٹرز کی نگرانی میں بحالی کے مرحلے سے گزریں گی۔ طبی ماہرین کے مشورے کے مطابق مکمل فٹنس اور میدان میں واپسی میں تقریباً 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔سعدیہ اقبال کی بحالی اور صحت یابی کے عمل کی مسلسل نگرانی ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق کی جائے گی۔