فیفا عالمی رینکنگ میں پاکستان ایک درجہ بہتری کے بعد 197 ویں نمبر پر
Oct 8, 2026|ویب ڈیسک
زیورخ( سپورٹس ڈیسک) فیفا نے مردوں کی فٹبال کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی، جس میں پاکستان ایک درجہ بہتری کے بعد 197 ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔عالمی چیمپئن اسپین نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جبکہ ارجنٹائن دوسرے، فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پرتگال دو درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگیا، جبکہ برازیل ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر ہے۔مراکش ساتویں، سوئٹزرلینڈ 12ویں، جرمنی 13ویں اور کروشیا 14ویں نمبر پر ہیں۔ یونان نے پانچ درجے بہتری کے بعد 41ویں پوزیشن حاصل کرلی۔افریقی ٹیموں مالی اور جنوبی افریقا نے چھ، چھ درجے ترقی کرتے ہوئے بالترتیب 47ویں اور 48ویں پوزیشن سنبھال لی۔ دیگر نمایاں بہتری کرنے والی ٹیموں میں ڈومینیکن ری پبلک، گیانا، شمالی آئرلینڈ، ایسٹونیا اور بارباڈوس شامل ہیں۔