پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان حسن خان امریکی سکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان حسن خان امریکی سکواڈ کا حصہ بن گئے

Oct 8, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان حسن خان کو متحدہ عرب امارات اور نمیبیا کے خلاف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کی جاری سہ فریقی سیریز کیلئے امریکی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔حسن خان کیلئے یہ 2018 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کے بعد پہلا بین الاقوامی موقع ہوگا۔ اس وقت پاکستانی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور موسیٰ خان بھی شامل تھے، جو بعد میں قومی ٹیم کا حصہ بنے۔کراچی میں پیدا ہونے والے حسن خان نے 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پاکستان سپر لیگ کے ذریعے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں امریکا منتقل ہوگئے۔ میجر لیگ کرکٹ میں سان فرانسسکو یونیکورنز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے نمایاں آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی۔گزشتہ تین میجر لیگ کرکٹ سیزنز میں حسن خان نے 32 میچز میں 609 رنز بنانے کے ساتھ 24 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ بگ بیش لیگ اور کیریبین پریمیئر لیگ سمیت مختلف فرنچائز مقابلوں میں بھی کھیل چکے ہیں۔2026 میں انہوں نے حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں واپسی کی اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 8 اننگز میں 139 رنز بنائے اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔