پاکستان سپر لیگ 12 کا اعلان، مقابلے 18 مارچ سے شروع ہوں گے
Oct 8, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کی تاریخیں مقرر کردی ہیں۔ ٹورنامنٹ 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک جاری رہے گا اور مسلسل دوسرے سال آٹھ ٹیمیں اس میں حصہ لیں گی۔لیگ کی تاریخیں پی ایس ایل انتظامیہ، گورننگ کونسل اور فرنچائزز کی مشاورت سے طے کی گئی ہیں۔ گزشتہ ایڈیشن میں پہلی بار کھلاڑیوں کی نیلامی کا نظام متعارف کرایا گیا تھا جبکہ فائنل میں ریکارڈ 32 ہزار 461 تماشائی شریک ہوئے۔پی سی بی حکام نے آئندہ ایڈیشن کو مزید کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ٹیموں، کھلاڑیوں کی براہِ راست شمولیت، نیلامی، مقابلوں کے شیڈول، میدانوں اور ٹکٹوں سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی۔