والد کے ساتھ وقت نہ گزارنے کا آج بھی افسوس ہے، صباحت بخاری
Jul 20, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور سابق ٹی وی اناؤنسر صباحت بخاری نے کہا ہے کہ انہیں آج بھی اس بات کا افسوس ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکیں۔صباحت بخاری نے حال ہی میں مایا خان کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی، شوبز کیریئر اور خاندانی تعلقات پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کا بچپن آسان نہیں تھا کیونکہ ان کے والد شوبز میں آنے کے سخت مخالف تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید زندگی کے اسی مشکل دور نے انہیں دوسروں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنا اور مہربانی سے پیش آنا سکھایا۔