صبا قمر کی مزار پر حاضری کی تصاویر وائرل، مداح حیران

صبا قمر کی مزار پر حاضری کی تصاویر وائرل، مداح حیران

Jul 23, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پر مزار پر حاضری کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔صبا قمر اپنی منفرد اداکاری اور متعدد کامیاب ڈراموں میں یادگار کرداروں کے باعث شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ حالیہ ڈرامہ سیریلز کیس نمبر 9، پامال اور معمہ میں ان کی اداکاری کو بھی شائقین نے خوب سراہا، جبکہ وہ ان دنوں اپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اداکارہ نے گزشتہ شب انسٹاگرام اسٹوریز پر مزار پر حاضری کی چند جھلکیاں شیئر کیں، جن میں انہیں دعا کرتے، چراغ روشن کرتے اور مزار سے حاصل کیا گیا دھاگا اپنی کلائی پر باندھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم صبا قمر نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز ذاتی حیثیت میں مزار پر حاضری کے دوران لی گئی ہیں یا کسی نئے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کا حصہ ہیں، جس کے باعث مداح مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔