امریکی جنگ بندی عالمی استحکام کی جانب ایک اہم اور بامعنی قدم ثابت ہو سکتی ہے: نواز شریف

2 گھنٹے قبل
امریکی جنگ بندی عالمی استحکام کی جانب ایک اہم اور بامعنی قدم ثابت ہو سکتی ہے: نواز شریف

لاہور (اباسین خبر) مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکی جنگ بندی عالمی استحکام کی جانب ایک اہم اور بامعنی قدم ثابت ہو سکتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور عسکری قیادت کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات نے ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے ایران اور امریکا کی قیادت کے فیصلے کو بھی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کو ترجیح دینا دانشمندانہ اقدام ہے۔میاں نواز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پیش رفت دیرپا عالمی استحکام کی بنیاد بنے گی۔یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر مثبت سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور دنیا بھر کی توجہ اس وقت پاکستان پر مرکوز ہے۔