ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ سری لیلا کی والدہ ڈاکٹر سوارنالتا نے اپنی بیٹی اور کرکٹر تلک ورما کے درمیان تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ صرف لوگوں کے تخیلات کا نتیجہ ہیں۔ ان کے مطابق سری لیلا اس وقت اپنی فلمی مصروفیات اور جون میں ہونے والے نیٹ پی جی امتحان کی تیاری پر مکمل توجہ دے رہی ہیں۔ڈاکٹر سوارنالتا نے مزید کہا کہ اداکارہ اپنی تعلیم اور کیریئر کو ساتھ ساتھ آگے بڑھا رہی ہیں اور اس وقت ان کی توجہ صرف پیشہ ورانہ زندگی پر ہے۔اس سے قبل سری لیلا کی ٹیم بھی ان خبروں کی تردید کر چکی ہے اور واضح کیا گیا تھا کہ اداکارہ اور تلک ورما نہ کبھی ملے ہیں اور نہ ہی ان کے درمیان کسی قسم کا رابطہ رہا ہے۔ٹیم کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام قیاس آرائیاں من گھڑت ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں۔یہ افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب ایک وائرل ویڈیو میں ایک کرکٹ میچ کے دوران مزاحیہ گفتگو کو غلط طور پر جوڑ کر سوشل میڈیا پر بحث شروع کر دی گئی، تاہم اب ان تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
سری لیلا اور تلک ورما کے تعلقات کی خبریں بے بنیاد قرار، والدہ اور ٹیم کی تردید
1 گھنٹے قبل