مشا خان اور اداکار خوشحال خان کی مبینہ خفیہ شادی کی افواہیں دم توڑ گئیں، حقیقت سامنے آ گئی

2 گھنٹے قبل
مشا خان اور اداکار خوشحال خان کی مبینہ خفیہ شادی کی افواہیں دم توڑ گئیں، حقیقت سامنے آ گئی

کراچی ( شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان کی مبینہ خفیہ شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں بالآخر دم توڑ گئیں، جب خوشحال خان نے خود سامنے آ کر حقیقت واضح کر دی۔خوشحال خان نے اس خبر کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اب توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہو چکی، اب سب لوگ اپنے کام پر واپس آئیں۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پلیٹ فارم کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ شوبز کے دو معروف اداکاروں نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ اگرچہ اس خبر میں کسی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا، تاہم مختلف سوشل میڈیا صفحات اور صارفین نے قیاس آرائیاں کرتے ہوئے اس مبینہ جوڑی کو رمشا خان اور خوشحال خان قرار دینا شروع کر دیا تھا۔