اداکارہ رمشا خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مبینہ طور پر غائب، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں تیز

10 گھنٹے قبل
اداکارہ رمشا خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مبینہ طور پر غائب، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں تیز

کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مبینہ طور پر ڈیلیٹ ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اور شوبز ویب سائٹس کے مطابق رمشا خان کا انسٹاگرام پیج کھولنے پر “یوزر ناٹ فاؤنڈ” کا پیغام ظاہر ہو رہا ہے، جس کے بعد مداحوں میں مختلف قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔دوسری جانب اداکار خوشحال خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے اپنی پروفائل تصویر ہٹا کر رمشا خان کی تصویر بطور ڈی پی لگا دی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ صارفین اسے محبت کا اظہار قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ رمشا کے اکاؤنٹ کی اچانک غیر موجودگی پر حیران ہیں۔اسی دوران رمشا خان کا ایک پرانا انٹرویو بھی دوبارہ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شادی اور گھریلو زندگی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ ان کے مطابق ہاؤس وائف ہونا بھی ایک مکمل ذمہ داری ہے اور وہ بیک وقت گھر اور کیریئر دونوں کو سنبھالنے کے بجائے کسی ایک چیز کو ترجیح دینے کو بہتر سمجھتی ہیں۔