ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر ان کی بیٹی ٹینا آہوجا نے اپنا ردِعمل ظاہر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ٹینا آہوجا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ بچپن سے ہی اپنے والدین کے بارے میں مختلف قسم کی افواہیں اور قیاس آرائیاں سنتی آ رہی ہیں، جن میں سے اکثر بے بنیاد ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں سے انہیں ذہنی طور پر ضرور پریشانی ہوتی ہے، تاہم وقت کے ساتھ انہوں نے انہیں نظرانداز کرنا سیکھ لیا ہے۔ٹینا آہوجا کے مطابق وہ اب ان افواہوں پر وضاحت دینے کے بجائے خاموش رہنے کو ترجیح دیتی ہیں، کیونکہ یہ صورتحال ان کے لیے نئی نہیں بلکہ طویل عرصے سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسی خبریں اخبارات اور رسائل تک محدود تھیں، لیکن اب سوشل میڈیا کے باعث یہ معلومات تیزی سے پھیل جاتی ہیں۔گووندا کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں عوامی شخصیات کو ہر دور میں قیاس آرائیوں کا سامنا رہا ہے، اس لیے ایسے ماحول میں مضبوط ذہنی رویہ اپنانا ضروری ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فنکار یا اس کے اہلِ خانہ کے لیے مسلسل افواہوں کا سامنا آسان نہیں، تاہم وقت کے ساتھ انسان ان حالات سے نمٹنا سیکھ لیتا ہے۔
گووندا کی ازدواجی زندگی پر افواہیں: بیٹی ٹینا آہوجا کا ردِعمل سامنے آگیا
واپس خبروں پر
Category:
تفریح