1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 16 نومبر کو ہوگی، انعامات کا اعلان

1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 16 نومبر کو ہوگی، انعامات کا اعلان

Nov 3, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے قرعہ اندازی کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے، جس میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے رکھا گیا ہے۔مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق پرائز بانڈ ڈرا نمبر 108 پیر 16 نومبر 2026 کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ رواں سال یہ 1500 روپے کے بانڈ کی چوتھی اور آخری قرعہ اندازی ہوگی۔قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے، دوسرا 10 لاکھ روپے جبکہ تیسرے انعام کے طور پر 18 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔نتائج جاری ہونے کے بعد شہری نیشنل سیونگز کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنے بانڈ نمبرز چیک کرسکیں گے، جہاں کامیاب نمبروں کی مکمل فہرست بھی دستیاب ہوگی۔نیشنل سیونگز کے مطابق قرعہ اندازی میں صرف وہ بانڈز شامل ہوں گے جو مقررہ تاریخ سے کم از کم 60 روز قبل جاری کیے گئے ہوں۔انعام جیتنے والے افراد کلیم فارم، اصل پرائز بانڈ اور شناختی کارڈ کی نقل جمع کرا کے رقم وصول کرسکیں گے۔ انعام کا دعویٰ قرعہ اندازی کی تاریخ سے 6 سال کے اندر کیا جاسکتا ہے۔انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی لاگو ہوگا، جس کی شرح فائلرز کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد مقرر ہے۔