اسٹاک مارکیٹ میں نومبر کے پہلے کاروباری روز ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں نومبر کے پہلے کاروباری روز ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں اضافہ

Nov 3, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نومبر کے پہلے کاروباری دن اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 154 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 564 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس 1404 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومتی سبسڈی کے باعث ریفائنری سیکٹر کی کارکردگی متاثر ہوئی، جبکہ حصص بازار میں کاروباری حجم گزشتہ سیشن کے مقابلے میں تقریباً نصف رہ گیا۔مجموعی طور پر 44 کروڑ حصص کے سودے 17 ارب روپے میں طے پائے، جبکہ مارکیٹ کی مجموعی مالیت 95 ارب روپے گھٹ کر 18 ہزار 293 ارب روپے رہ گئی۔