مائی سبھائی کے قتل کی خبر غلط نکلی

مائی سبھائی کے قتل کی خبر غلط نکلی

Sep 4, 2026|ویب ڈیسک

 کو ئٹہ ( شوبز ڈیسک)معروف بلوچی لوک گلوکارہ مائی سبھائی کے ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے قتل ہونے کی خبریں غلط اور گمراہ کن ثابت ہوگئیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بدھ کے روز دعویٰ کیا گیا تھا کہ مائی سبھائی کو ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں متعدد ٹی وی چینلز اور دیگر ذرائع ابلاغ نے بھی یہ خبر نشر اور شائع کردی۔بعد میں سامنے آنے والی معلومات سے معلوم ہوا کہ گلوکارہ کے حالیہ قتل کی خبر درست نہیں۔ مائی سبھائی کئی برس قبل ہی انتقال کرچکی تھیں، اس لیے ان کے حالیہ قتل سے متعلق دعویٰ بے بنیاد نکلا۔