اسلام آباد( اباسین خبر)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے، جس کے لیے ریٹیلرز کو بھی ٹیکس نظام کا حصہ بنانے پر کام جاری ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض ارکان کی جانب سے بجٹ کے اعداد و شمار پر اعتراض کیا گیا، تاہم بہتر ہوتا کہ یہ بات ایوان میں کی جاتی نہ کہ الگ طریقے سے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی معاشی اعداد و شمار اور معاشی اشاریوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مثبت کردار ادا کیا اور اس سے ملک کا وقار بلند ہوا۔ انہوں نے بجٹ بحث میں حصہ لینے والے تمام اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض تجاویز کو فنانس بل میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رواں سال ترسیلات زر کا ہدف حاصل کرنے کی توقع ہے جبکہ آئی ٹی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت کی پالیسی ٹیکس نیٹ بڑھانے پر مرکوز ہے اور اس سلسلے میں ریٹیل سیکٹر کو نظام میں شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں اربوں ڈالر کے اضافی محصولات جمع کیے گئے ہیں۔
رواں سال ترسیلات زر کا ہدف حاصل کرنے کی توقع ہے:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان