بھارت میں ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم "دھرندر" جاپان میں پذیرائی نہ پا سکی

بھارت میں ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم "دھرندر" جاپان میں پذیرائی نہ پا سکی

Jul 16, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی فلم "دھرندر"، جس نے دنیا بھر میں تقریباً 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا کاروبار کیا، جاپان میں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔رپورٹس کے مطابق فلم کو 10 جولائی کو جاپان کے 80 سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا، تاہم پہلے ہی روز صرف 900 افراد نے فلم دیکھی، جسے جاپانی ناظرین کی محدود دلچسپی قرار دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل کئی بھارتی فلمیں جاپان میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کر چکی ہیں، لیکن "دھرندر" ابتدائی کامیابی حاصل نہ کر سکی اور جاپان میں ریلیز ہونے والی مقبول ترین بھارتی فلموں کی فہرست میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہی۔جاپان میں اس سے پہلے "تھری ایڈیٹس"، "انگلش ونگلش"، "آر آر آر" اور "باہوبلی" جیسی فلموں کو بھرپور پذیرائی ملی تھی۔ ان میں "آر آر آر" نے پہلے ہی روز تقریباً 8 ہزار 230 ناظرین کے ساتھ جاپان میں بھارتی فلموں کے لیے ایک نمایاں ریکارڈ قائم کیا تھا۔