شادی سے پہلے میرے بے شمار افیئرز تھے، رام کپور کا اعتراف

شادی سے پہلے میرے بے شمار افیئرز تھے، رام کپور کا اعتراف

Jul 9, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکار رام کپور نے اپنی ازدواجی زندگی سے قبل ہونے والے تعلقات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سے پہلے ان کے متعدد افیئرز رہے اور وہ خود کو "پلے بوائے" سمجھتے تھے۔ایک ریئلٹی شو میں گفتگو کے دوران رام کپور نے سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد ان کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر نہیں رہا۔جب ان سے شادی سے پہلے تعلقات کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، "میں تو گن بھی نہیں سکتا، میں پلے بوائے تھا۔"رام کپور نے بتایا کہ جب انہوں نے گوتمی کپور سے شادی کا فیصلہ کیا تو ان کی قریبی دوست ایکتا کپور نے گوتمی کپور کو فون کرکے خبردار کیا تھا۔اداکار کے مطابق ایکتا کپور نے گوتمی سے کہا تھا کہ وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ رام کپور کے ماضی میں متعدد تعلقات رہ چکے ہیں۔رام کپور نے کہا کہ ایکتا کپور گوتمی کی فکر کر رہی تھیں اور وہ مانتے ہیں کہ اس وقت ان کا ایسا کرنا درست تھا، کیونکہ ان کے بقول وہ واقعی اسی طرزِ زندگی کے حامل تھے۔رام کپور اور گوتمی کپور کی پہلی ملاقات سن 2000 میں ایک ٹی وی ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ کچھ عرصہ ایک دوسرے کو جاننے اور ملاقاتوں کے بعد دونوں نے 14 فروری 2003 کو شادی کر لی، اور تب سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔