رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

Jul 23, 2026|ویب ڈیسک

کابل( سپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو قومی ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رحمت شاہ ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز کو نائب کپتان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ تقرری سابق کپتان حشمت اللہ شاہدی کے قیادت سے دستبردار ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ حشمت اللہ شاہدی نے افغانستان کی ایک روزہ ٹیم کی 55 میچوں میں قیادت کی۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رحمت شاہ 2021 سے نائب کپتان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، جس کے باعث انہیں ٹیم کی قیادت کا مناسب تجربہ حاصل ہے۔بورڈ نے بتایا کہ رحمت شاہ بطور کپتان اپنی پہلی سیریز آئرلینڈ کے خلاف کھیلیں گے۔رحمت شاہ نے 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور اب تک افغانستان کی جانب سے 128 ایک روزہ اور 12 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، جس کی بنیاد پر انہیں قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔