ربیقہ خان کی سالگرہ سے قبل تقریب، عمر پر دلچسپ تبصرے

ربیقہ خان کی سالگرہ سے قبل تقریب، عمر پر دلچسپ تبصرے

Sep 26, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیقہ خان اپنی 22ویں سالگرہ سے قبل منعقد کی گئی تقریب کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ربیقہ خان کے اہلخانہ نے ان کیلئے سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا، جہاں وہ لائم گرین لباس میں کیک کاٹتے اور اہلخانہ کے ہمراہ خوشگوار لمحات گزارتے دکھائی دیں۔تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد صارفین نے ان کی بتائی گئی عمر پر تبصرے شروع کردیے اور کئی دلچسپ و طنزیہ ردعمل سامنے آئے۔ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’’یہ سب کچھ کریں گی لیکن عمر نہیں بڑھائیں گی‘‘، جبکہ دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’اگر یہ 22 سال کی ہیں تو میں ابھی پیدا ہی نہیں ہوا۔‘‘واضح رہے کہ ربیقہ خان اپنی اصل تاریخِ پیدائش کے روز 22 برس کی ہوجائیں گی۔