دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید

دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید

Sep 26, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ ( اباسین خبر) بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گردوں نے سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے 18 مزدوروں کو اغوا کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے دکی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران سکیورٹی گارڈز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک گارڈ شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد کیمپ میں مقیم سڑک تعمیر کرنے والے 18 مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔سکیورٹی فورسز نے مغوی مزدوروں کی بازیابی اور دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔