سابق وزیراعلیٰ گنڈاپور کے پرسنل سیکرٹری گل زمان لاپتہ
Sep 26, 2026|ویب ڈیسک
ڈیرہ اسماعیل خان ( اباسین خبر) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پرسنل سیکرٹری گل زمان کے لاپتہ ہونے پر اہلخانہ اور متعلقہ حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مبینہ طور پر نامعلوم افراد گل زمان کو اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔واقعے کے بعد گل زمان کے اہلخانہ اور متعلقہ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔