ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

Sep 26, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع کی جاسکتی ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کو یقین نہیں کہ تہران امریکی مطالبات تسلیم کرے گا، تاہم امریکی حکام کے مطابق مستقبل میں صدر کا مؤقف تبدیل ہوسکتا ہے۔ ممکنہ دوبارہ حملوں کی نوعیت اور شدت کے بارے میں بھی فی الحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کی جنگ بندی تجویز میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور جوہری مذاکرات بحال کرنے کے بدلے امریکا سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ شامل تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کی پیشکش کی تھی۔