خیبر پختونخوا حکومت کے مستقبل پر ذرائع کا اہم دعویٰ

خیبر پختونخوا حکومت کے مستقبل پر ذرائع کا اہم دعویٰ

Sep 26, 2026|ویب ڈیسک

پشاور( اباسین خبر) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حکومت کے مستقبل سے متعلق ذرائع کا اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ سازوں کے لیے معاملہ اب صرف پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ تک محدود نہیں رہا بلکہ اسے قومی سلامتی کا مسئلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے دعوے کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی اور ان کے ساتھی مبینہ طور پر دہشت گردوں سے مل کر پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں، جس کے باعث ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت لانگ مارچ کے حوالے سے کچھ اور سوچ رہی ہے، تاہم فیصلہ سازوں کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کرے یا اسے ملتوی کرے، اصل معاملہ اب اس سے آگے بڑھ چکا ہے اور قومی سلامتی کا بن چکا ہے۔