قطر نے ایل این جی سپلائی پر فورس میجر میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

قطر نے ایل این جی سپلائی پر فورس میجر میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

Jul 9, 2026|ویب ڈیسک

قطر( کامرس ڈیسک)قطر انرجی نے راس لفان ایل این جی پیداواری کمپلیکس پر حملے کے بعد نافذ کی گئی فورس میجر کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اسے اگست 2026 کے اختتام تک بڑھا دیا ہے۔اس فیصلے کے بعد پاکستان کو اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مہنگی اسپاٹ مارکیٹ سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) درآمد کرنا پڑ رہی ہے، جس سے درآمدی اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت کو امید ہے کہ اگر فورس میجر ستمبر 2026 میں ختم ہو جاتی ہے تو قطر کے ساتھ طویل المدتی معاہدے کے تحت ایل این جی کارگو کی فراہمی دوبارہ معمول پر آ جائے گی۔حکومت کے مطابق قطر سے معاہدے کے تحت ایل این جی کی بحالی سے پاکستان کو مہنگی اسپاٹ مارکیٹ پر انحصار کم کرنے اور توانائی کی ضروریات نسبتاً کم لاگت پر پوری کرنے میں مدد ملے گی۔