اباسین خبر

ایران امریکا امن معاہدہ: خیبرپختونخوا کی عوام کاپاکستان قیادت کو خراج تحسین پیش

ایران امریکا امن معاہدہ: خیبرپختونخوا کی عوام کاپاکستان قیادت کو خراج تحسین پیش

 پشاور( اباسین خبر)ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خیبرپختونخوا کے عوام نے بھرپور انداز میں سراہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا ہے، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔مقامی شہریوں نے کہا کہ پاکستان نے امن عمل میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر بھی تنازعات کے حل میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عملی اقدامات کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔شہریوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دنیا کو ممکنہ جنگی تباہ کاریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کی قیادت اور مسلح افواج کی کوششیں قابلِ فخر ہیں۔ماہرین کے مطابق ایران امریکا امن معاہدے کے بعد پاکستان دنیا بھر میں ایک معتبر ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے جو سفارت کاری اور امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔