پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار کی حد عبور کر گیا

Jul 6, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد نمایاں رہا، جس کے باعث حصص بازار میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی آگے نکل گیا۔کاروبار کے آغاز ہی سے خریداری کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,400 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے بعد انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 894 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو سرمایہ کاروں کے مثبت اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ نئے ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ نے مثبت رفتار کے ساتھ اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔