پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 1,443 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 1,443 پوائنٹس گر گیا

Jul 8, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ابتدائی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1,443 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس گر کر ایک لاکھ 84 ہزار 812 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر ایک لاکھ 83 ہزار 528 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک پہنچا، جبکہ بلند ترین سطح ایک لاکھ 85 ہزار 215 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 7 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔