پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

Sep 5, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل اب 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 7 ستمبر تک ہوگا۔واضح رہے کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے حکومت کے طے کردہ طریقہ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے اور اسی بنیاد پر نئی قیمتیں مقرر کی جارہی ہیں۔