اسلام آباد( اباسین خبر) اسلام آباد میں واقع پختونخوا ہاؤس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت رات گئے تک پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں خیبرپختونخوا کے آئینی، مالی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔پارلیمانی پارٹی نے وفاق کے خلاف سیاسی اور قانونی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے بجٹ اور مالی امور سے متعلق آئینی و قانونی معاملات کے جائزے کے لیے ماہرین قانون پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم قائم کی ہے۔یہ ٹیم صوبائی بجٹ سے متعلق تمام آئینی اور قانونی آپشنز کا جائزہ لے گی اور ممکنہ صورتحال کے مطابق لائحہ عمل تیار کرے گی۔اجلاس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز میں کسی بھی قسم کی کٹوتی یا تبدیلی کو قبول نہیں کیا جائے گا، خاص طور پر اگر اس پر بانی سیاسی قیادت سے مشاورت نہ کی گئی ہو۔پارلیمانی کمیٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ عوامی مینڈیٹ اور صوبائی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر فورم پر مؤثر سیاسی ردعمل دیا جائے گا۔شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے سیاسی اور قانونی دونوں محاذوں پر بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا کے حقوق کے تحفظ کا اعلان، وفاق کے خلاف قانونی و سیاسی حکمت عملی کا فیصلہ
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان