شہزادہ ہیری کا ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم بنانے کا منصوبہ
لندن( شوبزڈیسک)شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی زندگی پر مبنی ایک خفیہ فلمی منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، جس میں ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو بھی اہم کردار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیوک آف سسیکس گزشتہ ماہ اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بیٹ کے ہمراہ طویل قیام کے لیے برطانیہ پہنچے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اس منصوبے میں میگھن مارکل کو شامل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ امکان ہے کہ میگھن فلم میں شہزادی ڈیانا کی زندگی اور ان کی کہانی کی راوی کے طور پر دکھائی دیں گی۔رپورٹس کے مطابق میگھن کا کردار محض مختصر نوعیت کا نہیں ہوگا بلکہ وہ ڈیانا کی زندگی کی داستان اپنی آواز میں بیان کریں گی، جس کے باعث وہ فلم کے اہم کرداروں میں شامل ہوں گی۔ دوسری جانب شہزادہ ہیری فلم میں اپنی والدہ کے بیٹے کے طور پر دکھائی دے سکتے ہیں۔شہزادی ڈیانا 1997 میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں انتقال کر گئی تھیں۔