اباسین خبر

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ثالثی کے طور پر وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کردیئے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ثالثی کے طور پر وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کردیئے

اسلام آباد( اباسین خبر) وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کیے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس مفاہمتی یادداشت پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط بھی موجود ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ عشائیے کے موقع پر ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں وہ بھی اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔