پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں تیزی

Jul 1, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مالی سال 2026-27 کے پہلے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1164 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 466 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔آج کے کاروباری سیشن میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 565 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی آیا، جبکہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 81 ہزار 522 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔