پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز اعتماد بڑھانے کا سبب بنا، عرفات منہاس

پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز اعتماد بڑھانے کا سبب بنا، عرفات منہاس

Nov 2, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی آل راؤنڈر عرفات منہاس کا کہنا ہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل سہ ملکی سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے عرفات منہاس نے کہا کہ فائنل میں ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد ان کی توجہ حسن نواز کے ساتھ شراکت قائم کرنے پر مرکوز تھی۔ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے اچھی طرح واقف تھے اور ان کی کوشش تھی کہ میچ کو آخری اوورز تک لے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑے اوور نے میچ کا رخ ان کے حق میں موڑ دیا، جبکہ دباؤ کی صورت حال میں اعصاب پر قابو رکھنا اور درست فیصلے کرنا انتہائی اہم ہوتا ہے۔واضح رہے کہ عرفات منہاس نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے 5 میچوں میں 149 رنز بنائے اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔