بھارتی فیلڈرز کی غلطی نے پاکستانی کرکٹرز کا 2008ء کا واقعہ یاد دلا دیا
لاہور ( سپورٹس ڈیسک) ہانگ کانگ سکسز 2026ء کے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں راہول تیواتیا اور کُلونت کھیجرولیا کی فیلڈنگ میں ایک دلچسپ غلطی نے شائقین کو 2008ء کے ایک یادگار پاکستانی واقعے کی یاد دلا دی۔31 اکتوبر کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ایڈ برنارڈ نے راہول ترپاٹھی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا۔ اس پر راہول تیواتیا اور کُلونت کھیجرولیا کیچ لینے کے لیے آگے بڑھے، تاہم دونوں ایک دوسرے کا انتظار کرتے رہ گئے اور گیند ان کے درمیان زمین پر جا گری۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین نے اس غلطی کا موازنہ پاکستانی کرکٹرز کے 2008ء کے ایک واقعے سے کیا ہے۔اس وقت پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں سعید اجمل اور شعیب ملک ایک آسان کیچ پکڑنے میں ناکام رہے تھے۔ اس واقعے کو بھی کرکٹ کی یادگار فیلڈنگ غلطیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔