سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ

سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ

Nov 2, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور کم کر سکی تھی، جس پر یہ کارروائی کی گئی۔کونسل کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے سلو اوور ریٹ کی غلطی تسلیم کر لی ہے۔