پیٹرولیم لیوی 80 روپے فی لیٹر، حکومت نے شرح میں بڑا اضافہ کر دیا

پیٹرولیم لیوی 80 روپے فی لیٹر، حکومت نے شرح میں بڑا اضافہ کر دیا

Jul 11, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد لیوی کی شرح دوبارہ 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اضافے سے قبل پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی، تاہم نئی شرح کے نفاذ کے بعد اس میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے، کیونکہ یہ ٹیکس پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے آج پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔