پٹرول 4، ڈیزل 6 روپے مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان
Sep 15, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول 380 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 409 روپے 42 پیسے فی لٹر کا ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 15 ستمبر 2026 سے صرف ایک روز کے لیے نافذ ہوں گی۔دوسری جانب شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی زندگی مشکل بنا چکی ہے، پٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھیں گی، ایسے میں گزارا کرنا مزید مشکل ہوجائے گا۔