پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات 17.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات 17.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

Oct 2, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت نے عالمی منڈی میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بناتے ہوئے برآمدات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔مالی سال 2026ء کے دوران ملکی ٹیکسٹائل برآمدات 4 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 17.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔مالی سال 2027ء کے ابتدائی دو ماہ میں بھی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا۔ اس عرصے کے دوران برآمدات 5.55 فیصد بڑھ کر 3.38 ارب ڈالر ہوگئیں۔ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات میں مسلسل بہتری کو ملکی صنعتی اور برآمدی سرگرمیوں میں مضبوطی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ صنعت میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے برآمدات اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔