سونا 2 ہزار، چاندی 50 روپے فی تولہ مہنگی ہوگئی

سونا 2 ہزار، چاندی 50 روپے فی تولہ مہنگی ہوگئی

Oct 2, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک)عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1715 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے تک پہنچ گئی۔اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 578 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 181 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔