پاکستان کے بحری شعبے میں 9 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری متوقع

پاکستان کے بحری شعبے میں 9 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری متوقع

Aug 28, 2026|ویب ڈیسک

 

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان کے بحری شعبے میں 6 سے 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے ملکی معیشت میں نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری کے مطابق مجوزہ سرمایہ کاری میں کارگو، ایل این جی، آئل اور کنٹینر ٹرمینلز سمیت مختلف بڑے منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت کو بروئے کار لاتے ہوئے مستقل علاقائی میری ٹائم مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حکومت نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کے تحت بنکرنگ، آف ڈاک ٹرمینلز اور ٹرانس شپمنٹ کی اضافی سہولیات بھی تیار کر رہی ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق گزشتہ مالی سال بحری شعبے سے تقریباً 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے، جبکہ حکومت نے 2047 تک ملکی میری ٹائم معیشت کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔