چار ماہ میں ملکی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

چار ماہ میں ملکی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

Nov 16, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2027 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات بڑھ کر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں 8.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات کا حجم 10 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا، جو رواں مالی سال کے دوران بڑھ کر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگیا۔