سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی، فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی، فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا

Nov 16, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پیر کے روز بھی دونوں قیمتی دھاتیں مزید سستی ہوگئیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 864 ڈالر رہ گئی، جس کے نتیجے میں مقامی بازاروں میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 715 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے پر آگئی۔اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں 1 ڈالر 15 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نرخ 47 ڈالر 52 سینٹ ہوگئے۔مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ چاندی 115 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 228 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 98 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 482 روپے ہوگئی۔