اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے
کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے، جس کی اطلاع انہوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔احسن خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔اداکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ بعض جدائیاں انسان کو زندگی کی اس حقیقت کا احساس دلاتی ہیں کہ دنیا کی ہر چیز عارضی ہے اور سب کچھ اللہ کی امانت ہے۔انہوں نے اپنے والد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک نہایت شاندار انسان تھے اور آج وہ زندگی میں جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے والد کا بنیادی کردار ہے۔احسن خان نے اس مشکل وقت میں اظہارِ ہمدردی اور تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں، چاہنے والوں اور مداحوں کی محبت اور دعاؤں نے انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ اس آزمائش میں تنہا نہیں ہیں، جس پر وہ سب کے بے حد ممنون ہیں۔احسن خان کے والد کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں، شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکار اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔