ورلڈ چیس اولمپیاڈ، پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں طلائی تمغہ جیت لیا

ورلڈ چیس اولمپیاڈ، پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں طلائی تمغہ جیت لیا

Sep 28, 2026|ویب ڈیسک

سمرقند( سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے 2026 کے ورلڈ چیس اولمپیاڈ کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری عالمی شطرنج اولمپیاڈ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کردیا۔پاکستان نے سیشلز، سان مارینو، کیمن آئی لینڈز اور ایل سلواڈور کی ٹیموں کو شکست دی، جبکہ مصر اور یمن کے خلاف مقابلے برابر رہے۔ پاکستانی ٹیم کو کولمبیا اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان اوپن ٹیم نے اولمپیاڈ میں مجموعی طور پر 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ ایونٹ میں پاکستان نے اپنی سابقہ پوزیشن میں 29 درجے بہتری بھی حاصل کی۔